Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج مستقل طور پررہے گی ، نتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج مستقل طور پر رکھی جائے گی ۔نیتن یاہو نے کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس غزہ کی پٹی جیسی غلطی دْہرانے کا موقع نہیں رہا ۔جب ان سے غربِ اردن کے وژن کے بارے میں پو چھا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ فلسطینی ریاست جیسے لیبل سے گریز کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ساتھ انھوں نے واضح کیا کہ محمود عباس اور ان کے زیر قیادت فلسطینی اتھارٹی دونوں اسرائیل کے تحفظ ہی میں اپنا وجود برقرار رکھ سکتے ہیں۔ فلسطینیوں کو اپنا نظم ونسق چلانے کے لیے تمام اختیارات حاصل ہونے چاہئیں لیکن ہمیں ڈرانے دھمکانے کا انھیں کوئی اختیار حاصل نہیں ہونا چاہیے۔

شیئر: