Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر اور سوڈان میں 12معاہدے

خرطوم۔۔۔مصری صدر عبدالفتا ح السیسی اور سوڈانی صدر عمر البشیر نے خرطوم میںسربراہ کانفرنس کرکے باہمی تعلقات کا نیا باب کھول دیا۔ اس کی بدولت دونوں ملکوں کے روایتی تعلقات میں پیدا ہونے والی خلیج پٹ گئی۔ اس موقع پر باہمی تعاون کے 12معاہدے طے پائے۔ مذاکرات میں جوگھنٹوں جاری رہے ، مصر کے 12وزیر شریک ہوئے۔ سامان پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ ایک برس سے زیادہ عرصے سے سوڈان مصری مصنوعات پر پابندی لگائے ہوئے تھا۔ پابندی اٹھانے کا فیصلہ فوراً نافذ کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -خاشقجی کے قاتلوں نے جو کیا سعودی اقدار کے میل نہیں کھاتا، شاہ سلمان

شیئر: