Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے اسکول میں چاقو سے حملہ،14بچے زخمی

بیجنگ...چین کے وسطی شہر چونگ کنگ کے کنڈرگارٹن اسکول میں خاتون نے چاقو سے حملہ کرکے 14 بچوں کو زخمی کردیا۔ بچوں پر خاتون نے اس وقت حملہ کیا، جب وہ ایکسرسائز کے بعد کلاس میں واپس آئے۔ اسکول سیکیورٹی گارڈز اور عملے نے خاتون کو قابو کیا۔چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔حملے میں ملوث 39 سالہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ چین میں بچوں پر حملے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ۔ اس سے قبل رواں برس اپریل میں ایک مڈل اسکول میں چاقو سے حملے میں 9 طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔2017 میں بھی ایک کنڈرگارٹن اسکول میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 11 طالب علموں کو قتل کردیاتھا ۔

شیئر: