Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب عزم محکم کے ساتھ مستقبل کی شاہراہ پر گامزن

26اکتوبر 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارعکاظ کا اداریہ نذر قارئین

سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سرمایہ کاری کانفرنس ریاض کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب نے گزشتہ 3برسوں کے دوران قومی اقتصاد کو جدید خطو ط پر استوار کرنے کیلئے بڑے اہم اقدامات کئے۔ انہوں نے اعدادو شمار کی زبان میں بتایا کہ 3برسوں کے دوران سعودی عرب نے کیا کچھ کیا؟
    سعودی عرب نے متعدد شعبوں میں مختلف سطحوں پر زبردست اصلاحاتی پروگرام بھی نافذ کئے۔ اس کے نمایاں اثرات بین الاقوامی مسابقت میں سعودی عرب کی درجہ بندی کی صورت میں اجاگر ہوئے۔ مملکت نے پائدار ترقی اور اپنے ہم وطنوں کے ہاتھوں روشن مستقبل کی جہت میں غیر معمولی سفر طے کیا۔
    اصلاحات اور خادم حرمین شریفین نیز ولیعہد محمد بن سلمان کی زیر قیادت مختلف تبدیلیاں باور کرارہی ہیں کہ سعودی عرب آرزوؤں کا ایک گل دستہ بنائے ہوئے ہے اور وہ سعودی عرب ہی نہیں بلکہ عرب ممالک میں بھی تبدیلیاں دیکھنا چاہتا ہے اور انہیں بھی خوشحالی اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن دیکھنے کا آرزومند ہے۔ سعودی عرب کا پاکیزہ پیغام ہے۔ ’’آگے چلو تو اپنوں کو بھی لیکرچلو‘‘۔اسی نقطہ کے پیش نظر سعودی عرب اپنے تمام برادر ممالک کی مدد کررہا ہے تاکہ مشرق وسطیٰ بڑے ممالک کی صف میں شامل ہوجائے اور نئے یورپ کی شکل دھار لے۔ سعودی عرب اور عرب دنیا میں جدید نشاۃِ نو کے علمبردار شہزادہ محمد بن سلمان کی یہی آرزو ہے اور وہ اس کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:- - - -اوبامہ ، کلنٹن اور کانگریس کو ہدف بنانے کیلئے بارودی پارسلوں کی لہر

شیئر: