کنگ سلمان رائل ریزرو میں تھکن سے بے حال ’مہاجر‘ بطخ ریسکیو
کنگ سلمان رائل ریزرو میں تحفظ جنگلی حیات کی فیلڈ ٹیم نے ہجرت کرنے والی ایک بطخ کو مرنے سے بچا لیا۔ بطخ طویل سفر کرکے تھکن سے بے حال ہو کر گر گئی تھی۔
کنگ سلمان رائل ریزور میں تحفظ جنگلی حیات کی گراؤنڈ سرویلنس ٹیم پیٹرولنگ پر تھی جب انہیں ایک جھاڑی کے سائے میں بطخ دکھائی دی جو نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھی۔
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر بطخ کو اٹھایا،جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ بطخ طویل سفر کرکے یہاں پہنچی جس کی وجہ سے وہ نڈھال ہوکر گر گئی۔
بطخ کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد درکار طبی امداد فراہم کی گئی۔
بطخ کی حالت بہتر ہونے پر اسے محفوظ جنگلات کے اس علاقے میں پہنچا دیا گیا جو آبی پرندوں کے لیے مخصوص ہے۔