Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی بی آئی سربراہ کی برطرفی کیخلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج

نئی دہلی۔۔۔۔سی بی آئی سربراہ آلوک ورما کو مودی حکومت کی جانب سے رخصت پر بھیجے جانے کے خلاف کانگریس نے ملک گیر ہڑتال شروع کردی۔ کانگریس کا الزام ہے کہ آلوک ورما رافیل سودے سے وابستہ کاغذت جمع کرنے کے بعد جلدہی اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دینے والے تھے۔ کانگریس کے مطابق جیسے ہی حکومت کو اس بات کا علم ہوا آدھی رات کو آلوک ورما کوسبکدوش کردیا گیا۔کانگریس کارکنان نے احتجاج کے دوران دہلی سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں قائم سی بی آئی دفاتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے دہلی میں مورچہ سنبھالااوروہ کانگریس رہنماؤں کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے سی بی آئی کے ہیڈ آفس پہنچ کر مظاہرہ کیا۔موقع پر موجود سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے مظاہرین کو کنٹرول کیا۔ پولیس نے راہول گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو حراست  میں لیکر لودھی روڈ پولیس اسٹیشن لے گئی جہاں بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔اس دوران راہول نے مودی حکومت پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے رافیل سودے میں امبانی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا۔لودھی کالونی پولیس اسٹیشن سے باہر آنے کے بعد راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم بھاگ سکتے ہیں ، چھپ سکتے ہیں ،لیکن بالآخر سچ سامنے آکر رہے گا۔سی بی آئی چیف کو ہٹانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -کشمیر:سوپور میں مسلح جھڑپـ ،2 عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: