Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجہ علی اعجاز سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر

اسلام آباد... حکومت نے امریکہ ،برطانیہ اور سعودی عرب سمیت و متعدد ممالک میں سفیروںاور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ۔ جاری بیان کے مطابق راجہ علی اعجاز سعودی عرب، ڈاکٹر اسد مجید خان کو امر یکہ میں سفیر جبکہ نفیس زکریا کو برطانیہ، رضا بشیر تارڑ کو کینیڈا میں ہائی کمشنر بنایا جارہا ہے۔سید احسن رضا قطر، حامد اصغرخان مراکش، شہریار اکبر خان سربیا، صاحبزادہ احمد خان کیوبا میں پاکستان کے سفیر ہونگے جبکہ دبئی میں احمد امجد علی کو قونصل جنرل مقرر کیا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئے سفیروںکی تعیناتی میں کوئی سیاسی عمل دخل شامل ہے اورنہ ذاتی پسند اورناپسند کو سامنے رکھا گیا ہے۔

شیئر: