Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان کے جزیرے پر زلزلہ

ایتھنز۔۔۔ یونان کے تفریحی جزیرے زینٹے میں 6.8کی شدت سے زلزلہ آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ۔اس کی گہرائی 16.6کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے 500میل تک محسوس کئے گئے۔ زلزلہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔زلزلے سے ساحل میں 15 سے20 سینٹی میٹر کی لہریں بھی بلند ہوئیں۔زلزلے کے نصف گھنٹے بعد 5.2 شدت کے آفٹرشاک کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔واضح رہے کہ یونان فالٹ لائنز پر واقع ہے تاہم وہاں زلزلے سے جانی نقصان کم ہی ہوا ہے۔

شیئر: