Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی پناہ نہیں لے رہا،اسحاق ڈار

اسلام آباد....سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کوئی نہیں بات نہیں ۔ معیشت کی تباہی سے متعلق تحریک انصاف کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے ۔ کوئی سیاسی پنا ہ نہیں لے رہا ۔ مجھ پر کوئی کرپشن یا کک بیکس لینے کا کوئی الزام نہیں۔ میرا دامن صاف ہے ۔ ٹی وی انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بھی سعودی عرب کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر ڈ یپازٹ رکھے گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی سے متعلق تحر یک انصاف جھوٹ بول رہی ہے ۔پی ٹی آئی کے پاس کوئی وژن یا پلان نہیں ۔ یہ صرف اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن نے معیشت اچھے حالات میں چھوڑی ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2 مرتبہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ۔مسلم لیگ ن نے پہلے تیاری کی اور پھر پلان دیا ۔تحر یک انصاف کو حکومت چلانا نہیں آتی ۔ اسپتال چلانے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بس چلے تو میں ڈالر  کو110 روپے تک واپس لے آوں ۔ میں ڈالر کو 111 روپے سے 99 روپے پرلے کر آیا تھا ۔ میں نے 4 دنوں میں بجٹ تیار کرلیا تھا ۔ 

شیئر: