Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیخلاف سیریز بڑا چیلنج ہے،مقابلے کیلئے تیار ہیں،کیوی کوچ

 
ابو ظبی:نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے رینکنگ میں عالمی نمبر ون پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں شروع کر دیں۔ کیوی بیٹنگ کوچ کریگ میک ملن سیریز کو بڑا چیلنج قرار دے رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم یواے ای میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ اس سیریز کے لئے کیویز کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ابوظبی میں کیمپ لگا چکا ہے اور مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ تینوں فارمیٹس میں ہوگا، پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا جس کے میچز 31 اکتوبر ، 2 نومبر اور 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ میک ملن نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم ہے جس کا بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے ۔ بولر ریورس سوئنگ بھی کرتے ہیں اور اسپن بھی ،یو اے ای کی کنڈیشنز بھی پاکستان ٹیم کو راس آتی ہے اس لئے یہ سیریز ایک بڑا چیلنج ہے۔ میک ملن نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز دیکھے ہیں۔ پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا جیسی ٹیم کو کلین سویپ کیا لیکن ہم بھی بھر پور مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم میں بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تجربہ کار کرکٹرز شامل ہیں۔ ہماری ٹیم نے 2014ء کی سیریز میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور اس مرتبہ بھی پوری کوشش ہوگی کہ مقابلے دلچسپ ہوں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: