Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالدہ ضیا کو ایک اور مقدمے میں سزا

ڈھاکا...: بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عطیات کی رقم جمع کرنے کے ایک اور مقدمے میں 7 سال کی قید کی سزا سنادی۔واضح رہے کہ 73 سالہ خالدہ ضیا پہلے ہی بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 5 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ خالدہ ضیاءکی جماعت نے دونوں الزامات کو سیاسی الزامات قرار دیا ہے۔اس کا مقصد دسمبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل اپوزیشن کو کمزور کرنا ہے تاہم حکومت کا موقف ہے کہ ان کے خلاف الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ خالدہ ضیا پر 2001 سے 2006 کے دور حکومت میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے شوہر کے نام پر قائم فنڈ میں نامعلوم ذرائع سے 3 لاکھ 75 ہزار ڈالر کی رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔ خالدہ ضیا کے خلاف عدالتوں میں بدعنوانی، تشدد کے الزام میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

شیئر: