Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن چانسلر کی جماعت کوناکامی

برلن۔۔۔جرمن صوبے ہیسے میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں چانسلر انجیلا میرکل کی جماعت سی ڈی یو کو ماضی کے مقابلے میں کہیں کم ووٹ ملے ہیں۔ مرکز میں ان کے ساتھ اتحادی حکومت میں شامل جرمنی کی دوسری بڑی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔ ان انتخابات میں گو کہ چانسلر میرکل کی جماعت سی ڈی یو اب بھی 27 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے تاہم گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں یہ کم ہیں۔ ان انتخابات میں گرین پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی 19.8اور 19.6 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور تیسر نمبر پر ہیں۔ انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی 13.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے صوبائی پارلیمان میں داخل ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

شیئر: