Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی مسافر طیارے کے حادثے پر شاہ سلمان کا اظہار تعزیت

    ریاض- خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انڈونیشی مسافر طیارے کے حادثے پر انڈونیشیا کے صدر سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کردیا۔شاہ سلمان میں انڈونیشی صدر کے نام اپنے پیغام میں واضح کیا کہ انڈونیشی مسافر طیارہ گرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی اطلاع پر ہمیں دکھ ہوا۔ اس موقع پر میں سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور انڈونیشیا کے برادر عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں پر اپنا فضل و کرم فرمائے۔ سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل سے نوازے، انڈونیشی عوام کو ہر بلا اور ہر آفت سے اپنی پناہ میں رکھے۔ سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی انڈونیشی صدر سے پیغام ارسال کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔
 
مزید پڑھیں:- - - -تارکین لیبر کورٹس جانے سے پہلے مکتب العمل سے رجوع کریں، کابینہ

شیئر: