Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف 20فیصد بیورو کریٹس کو نکالے گی؟

اسلام آباد..وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہاہے کہ 20فیصد بیورو کریٹس سمجھتے ہیں کہ ان کے سابق آقا واپس آجائیں گے۔ایسے بیورو کرٹس کو نکال باہر کریں گے ۔بیورو کریسی کا ایک مائنڈ سیٹ یہ ہے جس کو نوازشریف چلاتے ہوئے آئے ہیں۔ ایک مائنڈ سیٹ ہماراہے کہ جس میں ہم بیورو کریٹس کواپنی ٹیم کاحصہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 فیصد بیورو کریٹس سمجھتے ہیں کہ سابق حکمران واپس آئیں گے اور پھروہ سمارٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشو بھینس کا نہیں بلکہ ایشو یہ ہے کہ آئی جی کوجس کیلئے تنخواہ مل رہی ہے اس کے لئے کام کرے۔ اگر کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کو فالو کریں گے اور وہ روڑے اٹکائےں گے تو ایسا وہ 20فیصد بیورو کریٹس نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ناکام ہوچکی ہے ہم نہ صرف ان 20فیصدبیورو کریٹس نکالیں گے بلکہ مسلم لیگ ن کے لیڈر کوبھی نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مسئلہ یہ ہے کہ عدالت میں جاکر معافیاں مانگتے ہیں اور باہر عدلیہ کے خلاف تقاریر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی اپنے سابق آقاوں کا خیال رکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فریال تالپور اور ان کے بھائی کی جائیداد اور ذریعہ آمدن پوچھنا چاہئے کہ ان کا کاروبار کیاہے ؟ علیمہ تو سیاست میں نہیں رہی پھر بھی اگر اعتراض ہے تو شکایت کی جائے ہم پوچھ لیتے ہیں۔

شیئر: