Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باربی کیو بیف چلی سے دستر خوان کی زینت بڑھائیں

اجزاء۔
انڈر کٹ ۔آدھا کلو (بوٹی)
سفید سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ
سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ
نمک ۔حسب ذائقہ
چینی۔ ایک چائے کا چمچ
کارن فلور۔ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)
باربی کیو سوس۔ دوکھانے کے چمچ
ہری مرچ ۔دس عدد (لمبی باریک کٹی ہوئی)
تیل۔ حسب ضرورت
تل کا تیل۔ ایک چائے کا چمچ
ترکیب۔
پہلے انڈر کٹ بوٹی کو اچھی طرح دھو کر ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ، ایک کھانے کا چمچ سویا سوس، نمک، چینی، کارن فلور، کالی مرچ اور باربی کیو سوس ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اب فرائنگ پین میں ذرا سی چکنائی لگا کر مصالحہ لگی بوٹیاں الگ الگ کرکے رکھیں اور ان کا اپنا پانی خشک کرلیں۔پھر گرل پین گرم کرکے اس پر بھی ذرا سی چکنائی لگا کر خشک کی ہوئی بوٹیاں پھیلا کر رکھ لیں۔دونوں اطراف سے سینک کر انہیں سرونگ ڈش میںنکال لیں۔اب فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کرکے ہری مرچ، سویا سوس، سفید سرکہ اور نمک ڈال کر فرائی کریں۔پھر تیار بوٹیوں پر ڈال دیں۔ساتھ ہی تل کا تیل ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔
 

شیئر: