Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کو نہتا کرنا پڑے گا ، پومپیو

واشنگٹن ۔۔امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے واضح کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو نہتا کرنا ضروری ہے ۔ حوثیوں کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر میزائل حملے بند کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل کے خلاف مملکت اور امارات کے موقف کی زبردست حمایت کی ۔ امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں پومپیو نے کہا کہ اقوام متحدہ کی زیر قیادت مذاکرات آئندہ ماہ شروع ہو جانے چاہئیں ۔ یہ مذاکرات یمن میں خانہ جنگی بند کرانے کیلئے ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عرب اتحاد برائے یمن کے فضائی حملے بند کرانے کیلئے حوثیوں کو سعودی عرب اور امارات پر میزائل حملے بند کرنے پڑیں گے ۔ 
 

شیئر: