Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ کو نہتا کرنا عالمی مطالبہ ہے ، اقوام متحدہ

جدہ ۔۔۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے الزام لگایا ہے کہ حزب اللہ لبنان کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے ۔ اسے نہتا کرنا ضروری ہے ۔ یہ بین الاقوامی برادری کا مطالبہ ہے ۔ سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں بتایا کہ حزب اللہ لبنان میں سب سے زیادہ بڑا مسلح گروہ ہے ۔ یہ لبنان کو جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں سے آراستہ سیاسی جماعت کا مواخدہ نہیں ہو سکتا ،یہ نظام میں بڑی گڑ بڑکی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور لبنان کی دیگر جماعتیں شامی جنگ میں حصہ لیکر قومی پالیسی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں ۔ 

شیئر: