Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں ، اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔سماجوادی پارٹی کے صدراور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادووزیراعظم بننے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ انکی خواہش بھی نہیں کہ وہ وزیر اعظم بنیں۔ اس سے ہٹ کر انکی خواہش اتر پردیش کی ترقی اور ماحول کو بہتر کرنے کی ہے ۔اکھلیش یادو سے ایک صحافی نے پوچھا کہ جب تمام اپوزیشن رہنماؤں کی وزیر اعظم بننے کی خواہش ہے ، ایسے میں کوئی اتحاد کیسے کام کرے گا؟ اکھلیش یادو نے جواب دیا کہ میری ایسی کوئی خواہش نہیں ۔ وہ اپنی ریاست اترپردیش کو بہتر بنانے کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے۔ اتر پردیش میں سیاست کرنا چاہتا ہوں۔اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے صحافی اور مصنف پریا سہگل کی کتاب کی رونمائی کی۔ بی جے پی کے رہنما رام مادھو، نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ ، کانگریس کے سچن پائلٹ اور آر ایل ڈی کے جینت چودھری بھی تھے۔ اکھلیش نے اپنے دوراقتدار میں کئے گئے کاموں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہ کہا کہ حکمراں بی جے پی کیخلاف اگلے سال لوک سبھا انتخابات سے پہلے لڑنے کیلئے ایک بڑا اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 

شیئر: