Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوا ساز کمپنی پر 820ہزار ریال جرمانہ

ریاض۔۔۔سعودی ایف ڈی اے نے مطلوبہ دوائیں فراہم نہ کرنے پر دواساز کمپنی پر 820ہزار ریال کا جرمانہ کر دیا۔مکہ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ متعلقہ کمپنی متعدد خلاف ورزیوں کی مرتکب پائی گئی ۔ بڑی خلاف ورزی یہ تھی کہ اس نے بعض مطلوبہ دوائیں فراہم نہیں کیں۔دوسری خلاف ورزی یہ تھی کہ اس نے بیہوش کرنیوالی دوائوں کا اجازت نامہ حاصل نہیں کیا اور اس قسم کی دوائیں بورڈ کی منظوری کے بغیر ایک ایسے ادارے کے حوالے کر دیں جسے اِس قسم کی دوائیں درآمد کرنے کا اختیار حاصل نہیں ۔ ایک خلاف ورزی یہ کی گئی کہ کمپنی نے اپنا ریسرچ ادارہ بھی مملکت میں قائم نہیں کیا جبکہ قانوناً ایسا کرنا ضروری تھا۔

شیئر: