Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی تصاویر جاری

اسلام آباد...وزارت داخلہ نے حالیہ احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری کردیں۔ وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شر پسند افراد کی شناخت کے لئے پولیس اور ایف آئی اے کی معاونت کی جائے۔وزارت داخلہ نے شرپسندوں کی شناخت کی صورت میں ایف آئی اے اور پولیس کو فوری کارروائی کے احکامات بھی جاری کردئیے۔وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی مزید تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز املاک اور عام افراد کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔لاہور میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری اور خادم حسین رضوی سمیت 500 افراد کے خلاف 11 مقدمات درج ہیں۔

شیئر: