Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ’’ سِگنیچر برج‘‘کا افتتاح کردیا

    نئی دہلی -  - - -  طویل انتظار کے بعد آج دہلی کو ’’ سِگنیچربرج‘‘کا تحفہ پیش کیا گیا۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی کارکنان کے ہنگاموں کے درمیان آج شام کو افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب مقامی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کے پہنچنے کے بعد بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے۔دراصل رکن پارلیمنٹ اور دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری بغیر دعوت نامے کے افتتاحی تقریب میں پہنچ گئے جس پر عام آدمی پارٹی کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔جائے وقوعہ پر ہنگامہ برپا ہوگیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالا ت کو کنٹرول کیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پل تعمیر ہونے سے نہ صرف رنگ روڈ پر ٹریفک اژدہام کم ہوگابلکہ این ایچ 9پر بھی ٹریفک رواں دواں شکل میں جاری ہوجائیگی۔آئندہ چند دنوں تک این ایچ 9پر ایک مہم چلا کر ٹریفک کو منظم کرنے کیلئے صحیح سمت پر گامزن کیا جائیگا۔ سِگنیچربرج کے افتتاح کے بعد دہلی سے لونی اور غازی آباد آنے جانے میں تقریباًنصف گھنٹے کی کمی واقع ہوگی۔برج کھلنے سے کشمیری گیٹ پر ٹریفک کو رواں رکھنے میں سہولت حاصل ہوگی۔
سگنیچر برج سے متعلق اہم معلومات:
٭اونچائی251میٹر۔
٭لمبائی تقریباً700میٹر۔
٭چوڑائی35.2میٹر(4+4لین)۔
٭پل پر19ٹھہرنے کی جگہ۔
٭برج پر157میٹر بلند ی پر گلاس باکس( جہاں سے دہلی کا مکمل نظارہ کیا جاسکتا ہے)۔
٭اخراجات:1518.37کروڑ روپے۔
٭13سال قبل یہ منصوبہ تیار کیا گیا تھا ۔
٭2010ء میں سی ڈبلیو جی سے پہلے یہ پل تیار ہونا تھا ۔
٭پْل پر سیلفی اسپاٹس
٭پْل پر 4لفٹ نصب کی گئیں جن میں 50اولین۔
مزید پڑھیں: - - - - -اجودھیامیں’’ رام ‘‘کا مجسمہ ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ سے بھی اونچا تعمیرہونا چاہئے، اعظم خان

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: