Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہریانہ :کار اور جیپ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، 12افرادہلاک 7زخمی

نئی دہلی۔۔۔۔سونی پت کے گوہانہ میں  غلط سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے ایک جیپ  اور کار کو اپنی زد میں لے لیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار اورجیپمیں سوار 12افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنرونے سنگھ، پولیس اہلکاروں اورامدادی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کوفوراً خان پورمیڈیکل اسپتال پہنچایا اور لاشیں اسپتال کے سردخانے میں جمع کرادیں۔ حادثے میں زخمی ہونیوالوں نے بتایا کہ غلط سمت سے آنیوالی ٹریکٹر کے   باعث حادثہ پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ مرنیوالوں کی شناخت ہوچکی ہے ۔ ان کا تعلق یوپی کے ضلع کیرانہ سے تھا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -مجھے’’ نیچ‘‘ کہنے والے نتیش اپنا ڈی این اے بتائیں، کشواہا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: