امریکی پابندیوں کی اعلانیہ خلاف ورزی کرینگے،ایران

تہران... ایران پر نئی امریکی پابندیوں کا اطلاق شروع ہوگیا ۔ مزید پابندیاں ایران کے تیل، شپنگ اور مالیاتی شعبے پر نافذ العمل ہوں گی۔ 700سے زائد شخصیات، کمپنیاں اور جہاز پابندیوں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔پابندیوں کا اطلاق ایران اور اس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر یکساں ہوگا۔عارضی طور پر8 ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت ہوگی۔ ان ملکوں میں جاپان، جنوبی کوریا، ہند، ترکی اور اٹلی شامل ہیں۔خیال رہے کہ امر یکہ کی جانب سے ایران پر پہلے مرحلے کی پابندیاں رواں سال اگست میں لگائی گئی تھیں۔ ایرانی صدر نے امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی پابندیاں وائٹ ہاس کی اخلاقی اور سیاسی پستی کو ظاہر کرتی ہیں۔امریکہ ایران کے خلاف سازش کررہا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ امریکی پابندیوں کی اعلانیہ خلاف ورزی کریں گے ۔ تیل کی فروخت جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پابندیوں کے خاتمے کے لئے شرائط پیش کی ہیں۔ پومپیو نے کہاہے کہ ایران عسکریت پسندوں کی حمایت اور بیلسٹک میزائل کی تیاری مکمل بند کرے۔
 

شیئر: