Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چودھری ملکی نظام میں رکاوٹ بن رہے ہیں‘ خورشید شاہ

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کی کوشش ہے کہ ملک کا نظام چلے تاہم وزیر اطلاعات فواد چودھری مسلسل نظام کو ڈسٹرب کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں غنڈہ راج ہے ار اس کا خاتمہ ضروری ہے ۔
خورشید شاہ نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات کی بات پر تبصرہ نہیں دے سکتا، اگر کوئی سینئر پارلیمنٹیرین ایسی بات کرتا تو میں جواب دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ یہ سسٹم چلے اور ہم کوئی ایسی تحریک چلانے کے موڈ میں نہیں جس سے نظام لپیٹا جائے ، مگر ایک شخص مسلسل ایسی بات کر رہا جس سے سیاسی نظام کو سپورٹ نہیں مل رہی، وہ شخص نظام کو ڈسٹرب کر رہا ہے۔ ایک صوبہ لپیٹ میں آیا تو سارا نظام لپیٹ میں آتا ہے۔  امید ہے کہ حکومت کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کرے گی، جس سے سسٹم کو لپیٹا جائے ۔
مزید پڑھیں:- - - - - -فاروق ستار کی شہریوں کو پیش کش

شیئر: