دوسرا ٹی20: بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
منگل 22 جولائی 2025 14:47
پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ ابرار احمد کی جگہ احمد دانیال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو آج ٹی20 انترنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔
اتوار کو شیرِ بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں برتری حاصل کر لی تھی۔
اس میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کی جانب سے زیادہ گیا 111 رنز کا ہدف 16 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔
تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 24 جولائی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش پلیئنگ الیون:
پرویز حسین ایمون، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شرف السلام اور مستفیض الرحمان۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور احمد دانیال۔
