Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ سندھ کی بجلی بحران کے خاتمے کے لیے ہدایات

کراچی:  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کچرے کے ذریعے بجلی کی پیداوار سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیر بلدیات سعید غنی، مرتضیٰ وہاب اور دیگر حکام شریک تھے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے اور صوبے میں توانائی بحران پر قابو پانا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ دونوں کام مکمل کرلیے گئے تو یہ صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہوگی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر سے روزانہ 17 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے۔ 50 ہزار ٹن کچرا روزانہ پلانٹ کو ملے تو 50 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا پلانٹ لگ سکتا ہے، 50 میگاواٹ کے 5 پاور پلانٹ لگائے جاسکتے ہیں اور اس منصوبے سے 250 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اس حوالے سے منصوبہ بندی کرے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -پاکستانی کریڈٹ کارڈ ایک مسئلہ بن گیا

شیئر: