Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی 8کروڑ روپے امداد کی درخواست

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے 8 کروڑ کی مالی امداد کی درخواست کردی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے بتایا ہے کہ حکومت کو 8 کروڑکی مالی امداد کیلئے خط لکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت سے براہ راست فنڈز مانگنے کی وجہ وقت کی کمی ہے کیونکہ ہاکی ورلڈکپ سر پر ہے اور اگرہند میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ٹیم شریک نہ ہوئی تو نہ صرف جرمانہ ہوگا بلکہ بدنامی کے ساتھ آئندہ انٹر نیشنل ٹورنامنٹس کے حوالے سے بلیک لسٹ بھی ہو سکتے ہیں۔شہباز سینئر نے کہا کہ محمد ثقلین اور حسن سردار تنازع پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہاکی لیگ کیلئے آج سے باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کے دورہ پاکستان کیلئے مختلف ممالک کو کہا ہے امید ہے کہ اس بارے میں ایک ہفتے میں جواب  آئے گا۔  
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: