Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی اسمگلنگ کی اطلاع نہ دینے کی سزا

ریاض۔۔۔۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی شخص نے انسانی اسمگلنگ کے جرم کے ارتکاب کا علم ہونے پر متعلقہ حکام کو اس کی اطلاع نہ دی تو ایسی صورت میں اسے 2برس قید یا ایک لاکھ ریال جرمانے یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ یہ سزا اس شخص کو بھی دی جائیگی جو اپنی ملازمت یا اپنے پیشے یا اپنی پوزیشن کے بموجب اطلاعات کو صیغہ راز میں رکھنے کا پابند ہو۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر توجہ دلائی کہ اگر کسی شخص کو انسانی اسمگلنگ کے جرم کے ارتکاب کا علم ہو یا اسے یہ پتہ چل جائے کہ اس جرم کی شروعات کردی گئی ہے اور وہ اپنے پیشے یا ملازمت یا پوزیشن کے تئیں معلومات کو صیغہ راز میں رکھنے کا پابند بھی ہو اور وہ اس کی اطلاع متعلقہ ادارے کو نہ دے تو اسے ایک لاکھ ریال جرمانہ یا 2برس قید یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی نوجوانوں نے چیتے کو نئی زندگی دیدی

شیئر: