Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہو نےساس کو گھر سے نکال دیا،بھیک مانگ کر لکھ پتی بن گئی

حیدرآباد۔۔۔۔۔آندھراپردیش میں ضلع نلگنڈہ کے مریلگوڈا علاقہ کی رہنے والی ضعیف ساس کو بہونےگھرسے نکال دیا  جس کے بعد مجبور ہو کر اگداگری کا پیشہ اختیار کیا۔پولیس نےگداگری کیخلاف مہم کے دوران ایک بھکارن کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سےتقریباََ ڈھائی لاکھ روپے اورچند سونے چاندی کے زیورات برآمد کئے۔ گداگرخاتون نے بتایا کہ بھیک مانگ کر یہ رقم جمع کی  ۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعدرقم خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرادی ۔ پیما نامی خاتون نےبتایا کہ اس کے2بیٹے تھے، شوہر کی موت کے بعد وہ اپنے بیٹوں پر منحصر ہو گئی تھی،تھوڑی سی زمین تھی جسے 2لاکھ روپے میں فروخت کرکے ایک لاکھ اپنے پاس رکھ لیا اور ایک لاکھ روپے  اپنے بچوں میں تقسیم کردیئے۔ ایک بیٹے کی موت اور دوسرے بیٹے کے لاپتہ ہوجانے کے بعد بہوؤں نےپریشان کرنا شروع کر دیا جس کے بعد مجبور ہو کر گھر چھوڑنا پڑا۔ضعیف خاتون 7 سال سے گداگری کی زندگی گزار نے پر مجبور ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -یوگی کی رہائش کے سامنے ماں اور بیٹیوں کی خودسوزی کی کوشش
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: