Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصطفی کمال نے چائنا کٹنگ کے الزامات مسترد کر دئیے

کراچی..پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے چائنا کٹنگ کے الزامات مسترد کر د ئیے۔ مصطفی کمال نے محکمہ اینٹی کرپشن میں جاری تحقیقات سے متعلق جوابات اینٹی کرپشن میں جمع کرادیئے ۔مصطفی کمال نے اینٹی کرپشن کے تفیشی افسرکو پانچ صفحات پر مشتمل سوالنامے کا جواب اپنے وکیل کے ذریعے جمع کرایا ۔انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ پریڈی اور لائنز ایریا کے متاثرین کو آباد کرنے کے لئے محمود آباد میں زمین الاٹ کی۔ سٹی کونسل کی اجازت سے تمام کارروائی کی گئی۔مصطفی کمال نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا کہ سٹی ناظم سے لے کر اب تک مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

شیئر: