Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینکوں کا ڈیٹا چوری ،حقیقت کیا ہے؟

کراچی ...پاکستان کے بینکنگ ذرائع نے ایف آئی اے کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک کے تمام بینکوں کا ڈیٹا چوری ہوگیا ۔بینکنگ ذرائع کے مطابق تمام بینکوں کے ڈیٹا چوری ہونے کا دعوے میں حقیقت نہیں۔ ایف آئی اے کے پاس کوئی ٹیکنالوجی نہیں جو ڈیٹا چوری کا پتہ چلائے۔ ایف آئی اے کی جانب سے لکھا جانے والا خط مفروضوں پر مشتمل ہے۔ ڈیٹا کی چوری کے حوالے سے بینکاری صنعت خود کو بہتر بنارہی ہے۔بینکاری ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے پاس فیس بک فیک اکاونٹ کا پتہ لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ۔ ایف آئی اے کا بیان بینکاری صنعت کے لئے تباہ کن ہے۔ ایف آئی اے نے ہیکرز کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔ ایف آئی اے نے فون پر صارفین کی معلومات لینے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

شیئر: