Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا اور اے ایف سی فنڈ کھلاڑیوں پر خرچ ہوگا، فیصل صالح

لاہور:پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن سے ملنے والے 75 فیصد فنڈز کو کھلاڑیوں پر خرچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر پی ایف ایف مخدوم فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ فٹبال کی دونوں انٹرنیشنل فیڈریشن اور کنفیڈریشن نے پاکستان سمیت ممبرز ممالک کیلئے گرانٹ دگنی کردی ہے اور ہم اس رقم کا بڑاحصہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ترقی کے سفر کو جان بوجھ کر روکا نہ جاتا تو ہم عالمی رینکنگ میں ہند سے بہتر ہوتے۔صدر پی ایف ایف کے مطابق انڈر 15 فٹبال چیمپیئن شپ میں ٹیم نے ملک کا نام روشن کیا، 13سال کے طویل عرصہ بعد پاکستان سینئر ٹیم بھی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: