Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

75ممالک انسانی حقوق سے متعلق سعودی کردار سے مطمئن

جنیوا۔۔۔اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقو ق کونسل کے اجلاس میں شریک 96ممالک میں سے 75ممالک نے انسانی حقوق کی بابت سعودی عرب کے ریکارڈ کی تعریف و تحسین کی ۔ان ممالک نے واضح کیا کہ سعودی عرب بین الاقوامی قوانین کا احترام شایانِ شان طریقے سے کر رہا ہے ۔ تعریف کرنے والوں میں پیش پیش چین ، روس ، پاکستان اور ملائیشیا تھے ۔ چین نے کہا کہ سعودی عرب نے وژن 2030ء جاری اور اس پر عمل کر کے اقتصادی و سماجی ترقی ، غربت کے خاتمے ، عدالتی اصلاحات اور بد عنوانی کے انسدا د کا روشن ریکارڈ قائم کیا ۔ 

شیئر: