Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاجکستان جیل میں فسادات، پولیس جھڑپ میں 27 افراد جاں بحق

تاجکستان کے شہر خوجند کی جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی جس کی روک تھام کرتے ہوئے پولیس جھڑپ میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 قیدی جبکہ دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق فسادات کی ابتدا بدھ کی رات سے ہوئی جب ایک قیدی نے ایک گارڈ پر حملہ کر کے اس کی رائفل چھین لی اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پوری جیل میں فساد کی لہر پھیل گئی۔  مقامی حکومت نے فساد کی تصدیق کی ہے لیکن واقع کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ واضح رہے کہ یہ جیل تاجکستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں واقع ہے جہاں پر صرف ایسے افراد کو قید کیا جاتا ہے جنہوں نے کوئی سنگین جرم کیا ہو اور جس کی سزا کافی طویل ہو ۔
 

شیئر: