Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے 82فیصد باشندے موبائل کے اسیر

ابوظبی۔۔۔رائے عامہ کے ایک جائزے سے پتہ چلا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 82فیصد باشندے ملنے جلنے یا روزمرہ کے کام نمٹانے کیلئے موبائل کے اسیر ہوگئے ہیں۔ اس کے بغیر ان کا کوئی کام نہیں ہوسکتا۔ لیپ ٹاپ کا نمبر دوسرا ہے۔ 10فیصد باشندے اپنے سارے کام اسی کے ذریعے نمٹاتے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزے سے یہ بھی پتہ چلا کہ آئی پیڈ پر انحصار کی شرح5فیصد سے زیادہ نہیں جبکہ اسمارٹ ڈیجیٹل گھڑی پر انحصار 3فیصد سے بھی کم ہے۔ رائے عامہ کا یہ جائزہ’’سیدتی‘‘میگزین نے آن لائن تیار کرایا ہے۔ اس میں ایک ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: - - - -باحہ میں سڑک عبو رکرتے ہوئے بچہ حادثے کا شکار

شیئر: