Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب عدالت: نواز شریف کیخلاف نئی دستاویزات پیش ہونگی

اسلام آباد:  احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد میں فلیگ شپ ریفرنس کیس کی صدارت کی۔ اس موقع پر عدالت میں سیکورٹی خدشات کی بنا پر نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور ہونے کے ساتھ عدالت نے ریفرنس میں نیب کو نواز شریف کے خلاف نئی دستاویزات پیش کرنے کی بھی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران نواز شریف نے درخواست کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے ظاہر شاہ نے یو کے سینٹرل اتھارٹی کے ساتھ خط و کتابت کی اور انہیں عدالت میں گواہ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ تاہم ان کی گواہی کے وقت یہ دستاویزات کیوں پیش نہیں کی گئی تھیں؟ جس پر خواجہ ہارث کے اعتراض پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے جواب دیا کہ ہم نے ضمنی ریفرنس میں لکھا ہے کہ خطوط کا جواب ملنے پر دستاویزات پیش کریں گے۔
علاوہ ازیں عدالت نے عزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 342 کے بیان میں پیشگی سوالنامہ دیے جانے کی استدعا بھی منظور کرلی، جس کے تحت العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو پہلے 50 سوال دیے جائیں گے۔ کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -کیا مصطفی کمال پر بھی برا وقت آگیا؟

شیئر: