Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ون ڈے:امام الحق گیند لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل

ابوظبی: دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ئیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 12 اوورز میں 54رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔نیوزی لینڈ کے کلم فرگیوسن کی جانب سے کرائی گئی اننگز کے 13ویں اوور کی پہلی گیند کو جو باونسر کرائی گئی امام الحق نے اسے پل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ تیزگیند کو کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند سیدھی ان کے ہیلمٹ کی جالی پر جا لگی۔گیند لگنے سے امام الحق توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر گئے ، فزیو تھراپسٹ گراونڈ میں پہنچے اور ان کے مشورے کے بعد امام الحق کوگراونڈ سے باہر لے جایا گیا۔بعدازاں امام الحق کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ ہوں گے۔اس سے قبل آسٹریلیا کے مقابلے میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں امام الحق انگلی زخمی ہونے کے بعد ٹیم سے باہر تھے جبکہ 2014 میں نیوزی لینڈ ہی کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپننگ بلے باز احمد شہزاد بولر کوری اینڈرسن کی گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے احمد شہزاد کا کھیل واضح طور پر متاثر ہوا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: