Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں احمد شہزاد زخمی

جمیکا...ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستانی اوپنر احمد شہزادفیلڈنگ کے دوران ویسٹ انڈیز بلے باز والٹن سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوگئے۔انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ چوتھے اوور کی آخری گیند پر مارلن سیمیولز نے گیند روک کر سنگل رن لیا تو پوائنٹ پر کھڑے احمد شہزاد بھاگتے ہوئے آئے اور گیند کو وکٹ پر مارنے کی کوشش کی لیکن اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے۔ ویسٹ انڈین بلے باز چیڈول والٹن ان سے ٹکرا گئے۔والٹن کا گھٹنا شہزاد کی گردن سے پوری شدت سے ٹکرایا احمد شہزاد زمین پر لیٹ گئے ۔ انہیں اسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس کو گراونڈ میں طلب کر لیا گیا۔فوری طور پر ان کی گردن میں کالر لگا دیا گیا تاہم کچھ دیر بعد احمد شہزاد فیلڈنگ کے لئے گراونڈ میں واپس آگئے۔ احمد شہزاد کے بھائی نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ احمد شہزاد خیریت سے ہیں۔ ٹیم آفیشل نے ان کی خیریت کی اطلاع دی ہے۔

 

شیئر: