Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹو مشقوں کے دوران جنگی بحری جہاز آئل ٹینکر سے ٹکرا کر ڈوب گیا

اوسلو ۔۔۔ ناروے میں نیٹو مشقوں کے دوران جنگی بحری جہاز تیل لے جانے والی کمپنی کے آئل ٹینکر سے ٹکرا کر ڈوب گیا۔جہاز پر نارویجن نیوی کے اہلکاروں اور عملے پر مشتمل 137 افراد سوار تھے ۔ سب کوجہاز کے ڈوبنے سے پہلے ہی نکال لیا گیا تاہم 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔حادثہ مغربی ناروے کے ساحل پر اس وقت پیش آیا جب نیٹو کی جنگی مشقیں جاری تھیں، اسی دوران نارویجن نیوی کا جنگی بحری جہاز ایک تیل بردار کمپنی کے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا جس کی کچھ دیر بعد سمندر میں ڈوب گیا۔ 

شیئر: