Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسکالر خاتون نے لیپ ٹاپ کا تحفہ بھیج کر گھانا کے طلباء کی زندگی بدل دی

    لندن- - - -  برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی سعودی طالبہ امیرہ سعید الحارثی نے لیپ ٹاپ کا تحفہ بھیج کر گھانا کے دور دراز علاقے کے ایک اسکول کے طلباء کی زندگی بدل دی۔ تفصیلات کے مطابق امیرہ نے ٹویٹر پر گھانا کے استاد کو بورڈ پر "WORD"پیج مرتسم کرتے ہوئے دیکھا۔ استاد اپنے طلبہ کو بورڈ کی مدد سے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا طلباء چشم تصور سے مذکورہ پیج دیکھنے کے آرزو مند لگ رہے تھے۔ امیرہ یہ منظر دیکھ کر دکھی ہوگئی پھر اس نے اپنے دل میں سوچا کہ نادار بچوں کے اس حال پر دکھی ہونا کافی نہیں بلکہ اپنے دکھ کا عملی اظہار ایسا کام کر کے کیا جانا ضروری ہے جس سے ان بچو ں کی بپتا دور ہوجائے۔ امیرہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ احساس ڈالا کہ ممکن ہے ان بچوں میں سے کوئی ایک سائنسدان پیدا ہو جائے اور وہ صرف اپنے لوگوں کی ہی نہیں دنیا بھر کے لوگوں کی زندگی تبدیل کر دے۔یہ سوچ کر میں نے بچوں کیلئے لیپ ٹاپ کا پروگرام بنایا۔ گھانا کے  متعلقہ اسکول کا پتہ حاصل کیا۔ امیرہ بتاتی ہے کہ اگلے روز برطانیہ کا موسم بے حد خراب تھا وہاں 50سنٹی میٹر تک برف جم گئی تھی۔ ہمت کر کے باہر نکلی اور لیپ ٹاپ حاصل شد ہ پرے پر بھیج دیا۔ امیرہ کہتی ہے کہ اگلے روز وہ اپنا ای میل دیکھ کر اشک بار ہو گئی۔ اسکول کے استاد اور طلباء نے لیپ ٹاپ ملنے پر جس خوشی کا اظہار کیا وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ اسکول کے بچے لیپ ٹاپ لے کر ایک طرف سے دوسری طرح دوڑ رہے تھے۔ انہو ںنے اپنی اس خوشی کی کیفیت سے مجھے آگاہ کرنے کیلئے فوٹو بھی بھیج دیئے تھے۔
مزید پڑھیں: - - - -ایران سے پٹرول درآمد نہیں کرینگے، مصر

شیئر: