ماسکو ۔۔۔ بیلجیئم میں وزیر اعظم چارلس مچل اوربرطانوی وزیراعظم تھریسامے کے قافلے کو گاڑی نے ٹکر مار دی۔حادثہ بیلجیئم کے شہر مونس میں پیش آیا۔ واقعہ میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔روسی میڈیا نے بتایا کہ دونوں رہنما ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔تھریسامے جنگ عظیم اول کے100 برس مکمل ہونے پر منعقد تقریبات میں شرکت کے لیے بیلجیئم کے دورے پر تھیں جس کے بعد انہیں فرانس میں تقریبات میں شرکت کے لیے جانا تھا۔