Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیسکون سپر لیگ:نیسلے،پیکجز،ڈیسکون اور فاطمہ گروپ کی ٹیموں میں سیمی فائنلز

لاہور:کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری ڈیسکون سپر لیگ سیزن IIمیں کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہو گیا ۔ ڈیسکون، نیسلے، پیکجز اور فاطمہ گروپ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ویلنشیاکرکٹ گراونڈ اور ٹاون شپ وائٹس کرکٹ گراونڈ میں لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے4 کوارٹر فائنل میچزکھیلے گئے۔ ٹاون شپ وائٹس کرکٹ گراونڈ میں پہلے کوارٹر فائنل میں ڈیسکون نے ایف بی آر کویکطرفہ مقابلے کے بعد 8وکٹوں سے شکست دی۔ ایف بی آر نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے جبکہ میزبان ڈیسکون کی ٹیم نے ہدف 2کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر فاتح ٹیم کے کپتان فہیم بٹ کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔اسی گراونڈ پر دوسرے کوارٹر فائنل میں فاطمہ گروپ اور آئی سی آئی پاکستان کی ٹیمیں مد مقابل آئیں اور اس میچ کا نتیجہ بھی یکطرفہ رہا ۔آئی سی آئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر142کا ہدف دیا ۔جواب میں فاطمہ گروپ نے ایک وکٹ کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی ۔فاطمہ گروپ کے عدیل طاہر نے 63رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ویلنشیا کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں نیسلے اور ٹیٹرا پیک کی ٹیمیں مد قابل تھیں۔نیسلے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور زمیں 173 رنز بنائے جبکہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیٹرا پیک کی ٹیم 134 رنز پر آوٹ ہو گئی ۔نیسلے کے رانا عرفان نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اورمین آف دی میچ قرار پائے۔اسی میدان میں دوسرے کوارٹر فائنل میں پیکجز نے نیسپاک کو 91 رنز کے بڑے مار جن سے شکست دی۔پیکجز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 178 رنز بنائے جس کے جواب میںنیسپاک کی ٹیم صرف87 رنز بنا سکی ۔فاتح ٹیم کے مزمل غفار نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔لیگ کے سیمی فائنل کے میچز اگلے ہفتہ لاہور کی مختلف گراونڈز پر کھیلے جائیں گے ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: