Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 60دکانوں نے سعودائزیشن نہیں کی

جدہ۔۔۔۔12سرگرمیوں سے منسلک ملازمتوں کی سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد مکہ مکرمہ ریجن میں 60خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ یہ بات یہاں وزارت محنت کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ آل طاوی نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزارت محنت کے 800انسپکٹرز نے مکہ مکرمہ، جدہ، طائف ، اللیث، قنفذہ اور رابغ میں 250سے زیادہ چھاپے مارے۔ سعودائزیشن کا دوسرا مرحلہ یکم ربیع الاول 1440ھ جمعہ کو شروع ہوا ہے۔ اس کے تحت الیکٹرانک اور برقی اشیاء، گھڑیاں اور چشمے فروخت کرنے والی دکانوں کی سعودائزیشن کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -ناقابل استعمال گوشت ضبط

شیئر: