Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیو ں کو اپنے نام سے کاروبار کرا نیوالے سعودیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں

    ریاض- -  - -تحفظ صارفین امور سے دلچسپی رکھنے والے سعودی شہری فیصل العبدالکریم نے واضح کیا ہے کہ ایک ہندوستانی کارکن بڑے بڑے گوداموں ، ریاض اور الخرج کے درمیان زرعی فارم کا مالک بنا ہوا ہے۔ لاکھوں ریال کما رہا ہے او راپنے کفیل کو چند سکے دے کربیوقوف بنا رہا ہے۔ فیصل العبدالکریم نے  اخباریہ چینل کے پروگرام"تم"میں ٹیلی فونک رابطے کے دوران توجہ دلائی کہ ہمارے یہاں سعودیوں کے نام سے غیر ملکی کارکنان کے کاروبار کی بڑی کربناک مثالیں ہیں۔ نمایاں ترین کہانی اس ہندوستانی کارکن کی ہے جو دسیوں ملین ڈالر مالیت کے زرعی فارم او ربڑے بڑے گوداموں کا مالک پایا گیا ہے۔ اس کے گوداموں میں لاکھو ں ریال مالیت کا سامان بھرا ہوا ہے۔ کفیل چند سکے لیکر اسے قانونی تحفظ فراہم کئے ہوئے ہے۔ اس قسم کے کفیل ہی سعودی نوجوانوں کو کاروبار کے بہترین مواقع سے محروم کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کارکن نقلی سامان کا دہندہ کر رہا ہے۔ وہ متعلقہ ملک کا نام اور تاریخ تبدیل کر کے مارکہ جات والی کمپنیوں کے ٹیگ لگا دیتا ہے۔  سرکاری اداروں اور شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قسم کے غیر قانونی کاروبار کی مزاحمت کریں۔
مزید پڑھیں:- -  - -مذاہب کے درمیان تصادم سے مشکلات میں اضافہ ہوا، محمد العیسیٰ

شیئر: