Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:ایک کلو حشیش ضبط ،3افراد گرفتار

جدہ۔۔۔۔جدہ گشتی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 3افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سےایک کلو حشیش اور نشے والی 2سگریٹ ضبط کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق گشتی فورس کے اہلکاروں نے شبہ کی بنیاد پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی جس میں 3افراد موجود تھے ، 2کا تعلق یمن اور ایک کا سعودی عرب سے تھا۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے ایک کلو حشیش اور 2ممنوعہ سگریٹ برآمد کئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - -غیر ملکیو ں کو اپنے نام سے کاروبار کرا نیوالے سعودیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں

شیئر: