Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے سکریٹری جنرل کی ملاقات، ’پاکستان سعودی عرب کے شانہ بشانہ‘

وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ دفاع اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے مطابق بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے اتحاد کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے وزیراعظم کو مکہ دفاعی معاہدے معاہدے کے فریم ورک کے تحت دفاعی اور تزویراتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے ان سے گفتگو میں سعودی عرب کی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری، دفاع اور علاقائی سلامتی کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
ان کے مطابق ’مکہ امن معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے اور پاکستان سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔‘

شیئر: