Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چشموں کی 15فیصد دکانیں بند

جدہ۔۔۔۔جدہ ایوان تجارت میں چشمہ جات کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد البشاوری نے بتایا ہے کہ چشموں کی 15فیصد دکانیں بند کردی گئیں۔ حال ہی میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ چشموںسمیت 3قسم کی کی دکانوں پر سعودی ملازم ہی تعینات ہونگے ۔ وزارت نے اس فیصلے پر عملدرآمد کیلئے800انسپکٹرز کو میدان میں اتار دیا۔ البشاوری نے توجہ دلائی کہ صبح شام ڈیوٹی دینے سے بچنے اور جمعہ اور ہفتے کو چھٹی پر اصرار کے باعث سعودی کارکن مذکورہ دکانوں کیلئے مہیانہیں ہیں۔15سے 20فیصد تک دکانیں بند ہوسکتی ہیں۔وزارت نے چشموں، گھڑیوں اور الیکٹرانک و برقی آلات فروخت کرنیوالی دکانوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ نافذ کرنا شروع کردیاہے۔
مزید پڑھیں: - - -پاکستانی کی بیدخلی کا فیصلہ

شیئر: