Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ء کے پارلیمانی انتخابات میں ملائم سنگھ کی بہوئیں آمنے سامنے؟

ہردوئی ۔۔۔۔پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیو پال یادو نے کہا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی یوپی میں سب سے بڑی جماعت کی شکل میں سامنے آئیگی۔فی الحال43ہمخیال جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔سیاسی و عوامی تقریبات میں شیوپال یادو کے ساتھ ارپنا یادو کے نظر آنے سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ ڈمپل یادو اور دیورانی ارپنا یادو بھی انتخابی میدان میں مدمقابل ہوسکتی ہیں۔سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ سیاست کے اکھاڑے میں اب ملائم سنگھ کے بیٹے اکھلیش یادو اور شیوپال یادو میں سیاسی زورآزمائی کے ساتھ ہی ملائم کا خاندابکھرسکتا ہے۔سنڈیلا میں پہلوانوں کی کشتی کے پروگرام میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیو پال یادو نے کہا کہ بڑے بھائی ملائم سنگھ یادو کے علاوہ ان کی بہو ارپنا یادو بھی ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ انتخابی میدان میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی امور سے متعلق مذاکرات کئے جائیں گے۔اس موقع پر ارپنا یادو نے کہا کہ وہ جو کچھ بھی کررہی ہیں وہ نیتا جی(ملائم سنگھ) کی اجازت سے کررہی ہیں۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو پرکسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -وارانسی: وزیر اعظم مودی نے 2400کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: