Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، 4ممالک میں دہشت گردی کی مذمت

    ریاض- - -  - خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں ہوا۔ کابینہ نے 9فیصلے جاری کئے۔ افغانستان، صومالیہ ، عراق  اور آسٹریلیا میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔ شاہ سلمان آئندہ ہفتے مملکت کے شمالی علاقوں کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ عوام سے ملاقاتیں کر کے ان کے حالات دریافت کریں گے۔ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور کئی کا افتتاح بھی کریں گے۔ شاہ سلمان  حدود شمالیہ میں  معدنیاتی مصنوعات کے  شہر "وعد الشمال "کا بھی دورہ کریں گے۔ وہاں وہ متعدد منصوبوں کا افتتاح او رسنگ بنیاد رکھیںگے۔ دوسری جانب خادم حرمین شریفین 11ربیع الاول 1440ھ کو مجلس شوریٰ کے نئے سیشن کا افتتاح او رارکان شوریٰ سے اہم خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ سعودی عرب کی داخلہ و خارجہ پالیسی کے نمایاں نقوش اجاگر کریں گے۔ صدر شوریٰ شیخ  ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  شاہ سلمان کی ایوان آمد کا ارکان کو بے چینی سے انتظار ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -جدہ میں رات ایک بجے سے موسم غیر یقینی
 

شیئر: