Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کی صورتحا ل پر سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ

نیویارک...اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور غزہ کی صورتحال پر غور کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ کویت اور بولیویا کی درخواست پر غزہ کی صورتحال پر غور کے لئے سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس ہو۔ا اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا کشیدہ صورتحال سے نمٹنے اور اسرائیل کو بمباری سے روکنے کیلیے کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مفلوج ہوچکی ہے۔ کشیدگی ختم کرنے کی ذ مہ داری نبھانے سے قاصر ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہوگئی اور 30 سے زائد زخمی ہیں۔ادھر مصر نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی مصر کی ثالثی میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

شیئر: